حدیث نمبر: 7730
حدَّثَناه محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّري بن خُزيمة، حدثنا أبو حُذيفة، حدثنا سفيان، عن عاصم بن كُليب، عن أبيه، قال: كُنَّا مع مُجاشِع بن مسعود السُّلَمي في غَزاةٍ فعزَّتِ الضَّحايا، فقال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "إِنَّ الجَذَعَ يُوفِي ممّا يُوفِي منه الثَّنِيُّ" (1). رواه شُعبة عن عاصم بن كليب، ولم يسمِّ الصحابيَّ:
حافظ طلحہ بابر

عاصم بن کلیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک غزوے میں سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، وہاں قربانی کے جانور نایاب ہو گئے تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک جذعہ (بھیڑ کا بچہ) وہی کفایت کرتا ہے جو ثنی (بڑا جانور) کفایت کرتا ہے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الأضاحي / حدیث: 7730
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «إسناده قوي، وسلف الكلام عليه في الحديث السابق» [ترقيم الرساله 7730] [ترقيم الشركة 7638]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده قوي، وسلف الكلام عليه في الحديث السابق.
درجۂ حدیث: اس کی سند قوی ہے، اور اس پر تفصیلی کلام پچھلی حدیث (نمبر 33267) کے تحت گزر چکا ہے۔
وأخرجه أبو داود (2799)، وابن ماجه (3140) من طريق عبد الرزاق، عن سفيان الثوري، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام ابو داود نے (حدیث نمبر 2799) اور ابن ماجہ نے (حدیث نمبر 3140) میں عبد الرزاق بن ہمام کے طریق سے سفیان ثوری کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7730 سے ماخوذ ہے۔