المستدرك على الصحيحين
كتاب الطب— طب کے متعلق روایات
الْحَسَا يَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ باب: دلیہ (حسا) بیمار کے دل سے غم و بوجھ کو ہلکا کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 7642
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا إسماعيل ابن عُليّة، حدثنا محمد بن السائب بن بَرَكة المكي، عن أُمِّه، عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ إذا أخذ أهلَه الوَعْكُ، أمرَ بالحَسَاء فصُنِع، ثم أمَرَهم فحَسَوْا منه، ويقول: "إِنَّهُ لَيَرْتُو فؤادَ الحَزين، ويَسرُو عن فؤادِ السَّقيم، كما تَسرُو إحداكُنَّ الوسخَ بالماء عن وجهِها" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کے گھر والوں میں سے کوئی بخار یا تکلیف میں مبتلا ہوتا تو آپ ﷺ دلیہ «الحَسَاء» تیار کرنے کا حکم دیتے، پھر انہیں حکم دیتے کہ اس میں سے پئیں اور آپ فرماتے: ”بے شک یہ غمگین کے دل کو طاقت دیتا ہے اور بیمار کے دل سے دکھ کو اسی طرح دور کر دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے سے پانی کے ذریعے میل کچیل دور کرتی ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف، وقد صحَّ بغير هذا اللفظ كما بيناه عند مكرَّره السالف برقم (7300).
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے، البتہ دیگر الفاظ کے ساتھ یہ حدیث صحیح ثابت ہے جیسا کہ ہم نے مکرر روایت نمبر (7300) میں واضح کیا ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے، البتہ دیگر الفاظ کے ساتھ یہ حدیث صحیح ثابت ہے جیسا کہ ہم نے مکرر روایت نمبر (7300) میں واضح کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7642 سے ماخوذ ہے۔