حدیث نمبر: 7632
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قَتَادة، عن أبي عبد الله، عن زيد بن أرقَم قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يَنعَتُ الزَّيتَ والوَرْسَ من ذات الجَنْب (2). قال قَتَادة: تَلُدُّه من الجانب الذي يَشتَكي. وقد رواه عبد الرحمن بن ميمون عن أبيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7444 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ آپ ”ذات الجنب“ کے لیے زیتون کے تیل اور «الوَرس» ”ورس“ (ایک زرد خوشبودار بوٹی) کی تعریف فرما رہے تھے۔ قتادہ نے کہا: (اس کا طریقہ یہ ہے کہ) جس طرف درد ہو اسی جانب سے مریض کے منہ کے کونے میں دوا ڈالی جائے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطب / حدیث: 7632
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف من أجل ميمون أبي عبد الله» [ترقيم الرساله 7632] [ترقيم الشركة 7540] [ترقيم العلميه 7444]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف من أجل ميمون أبي عبد الله. وانظر الحديث السابق.
درجۂ حدیث: اس کی سند میمون ابو عبد اللہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔ مزید تفصیل کے لیے گزشتہ حدیث ملاحظہ کریں۔
وأخرجه أحمد 32 / (19327)، والترمذي (2078)، والنسائي (7544) من طرق عن معاذ بن هشام، بهذا الإسناد وسيأتي من هذه الطريق برقم (8444).
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (19327)، ترمذی نے (2078) اور نسائی نے (7544) میں معاذ بن ہشام کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور یہ اسی طریق سے دوبارہ نمبر (8444) پر آئے گی۔
الورس: نبات أصفر يُصبغ به. وقول قتادة: "تلدُّه" اللدود من الأدوية: ما يُسقاه المريض في أحد شِقَّي فمه.
نوٹ / توضیح: "الورس" ایک زرد رنگ کا پودا ہے جس سے رنگائی کی جاتی ہے۔ قتادہ کا قول "تلُدُّہ" (لدود پلانا): "اللدود" اس دوا کو کہتے ہیں جو مریض کے منہ کے ایک کونے (پہلو) سے اسے پلائی جائے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7632 سے ماخوذ ہے۔