حدیث نمبر: 7587
أخبرنا حمزة بن العباس العَقَبي، حَدَّثَنَا العباس بن محمد الدُّوري، حَدَّثَنَا إسحاق بن منصور السَّلُولي، حَدَّثَنَا إسرائيل، عن أبي يحيى القَتَّات، عن مجاهد، عن عبد الله بن عمرو قال: مرَّ على النَّبِيِّ ﷺ رجلٌ وعليه ثوبانِ أحمرانِ، فسلَّم فلم يردَّ عليه رسولُ الله ﷺ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7399 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے دو سرخ کپڑے پہن رکھے تھے، اس نے سلام کیا لیکن رسول اللہ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب اللباس / حدیث: 7587
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف لضعف أبي يحيى القتات» [ترقيم الرساله 7587] [ترقيم الشركة 7495] [ترقيم العلميه 7399]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف لضعف أبي يحيى القتات. إسرائيل: هو ابن يونس السَّبيعي.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند ابو یحییٰ قتات کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔
فنی نکتہ / علّت: اسرائیل سے مراد "ابن یونس سبیعی" ہیں۔
وأخرجه الترمذي (2807) عن عباس بن محمد الدوري، بهذا الإسناد. وقال: حديث حسن غريب من هذا الوجه.
حوالہ / مصدر: اس کی تخریج ترمذی (2807) نے عباس بن محمد دوری سے اسی سند کے ساتھ کی ہے۔ اور فرمایا: یہ حدیث اس طریق سے حسن غریب ہے۔
وأخرجه أبو داود (4069) عن محمد بن حزابة، عن إسحاق بن منصور، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداؤد (4069) نے محمد بن حزابہ سے، انہوں نے اسحاق بن منصور سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7587 سے ماخوذ ہے۔