حدیث نمبر: 7486
حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا بحر بن نصر بن سابق الخَوْلانيّ، حدّثنا عبد الله بن وهب، أخبرني ابن أبي ذِئب عن سعيد المَقبُريّ، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "واللهِ لا يُؤْمِنُ، والله لا يؤمِنُ، والله لا يؤمِنُ" قالوا: وما ذاك يا رسولَ الله؟ قال: "جارٌ لا يأمَنُ جارُه بَوائِقَه" قالوا: فما بوائقُه يا رسولَ الله؟ قال: "شَرُّه" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7299 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے“، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ پڑوسی جس کا ہمسایہ اس کی «بَوَائِق» سے محفوظ نہ ہو“، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! «بَوَائِق» سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا شر (برائی اور اذیت)۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب البر والصلة / حدیث: 7486
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،وهو مكرر (21)» [ترقيم الرساله 7486] [ترقيم الشركة 7395] [ترقيم العلميه 7299]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح وهو مكرر (21).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے اور یہ نمبر (21) پر مکرر ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7486 سے ماخوذ ہے۔