المستدرك على الصحيحين
كتاب البر والصلة— نیکی اور بھلائی کے کام
أَحَادِيثُ صِلَةِ الرَّحِمِ باب: صلہ رحمی (رشتہ داروں سے حسنِ سلوک) کی احادیث
حدیث نمبر: 7458
فأخبرني أبو سهل بن زياد النَّحْوي ببغداد، حدثنا عبد الكريم بن الهيثم، حدثنا أبو اليمان، أخبرنا شعيب (ح) وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، واللفظُ له، حدثنا محمد بن خالد بن خَلِيّ، حدثنا بِشْر بن شعيب، حدثني أبي، عن الزُّهْري، حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن، أنَّ أبا الردَّاد الليثي أخبره، قال: سمعتُ عبد الرحمن بن عوف يذكر أنه سمع رسولَ الله ﷺ يقول: "قال الله ﵎: أنا الرحمنُ، خلقتُ الرَّحِمَ، وشَقَقَتُ لها من اسمي، فمَن وَصَلَها وصلتُه، ومن قَطَعَها قطعته" (1). وأمّا حديث سفيان بن حسين:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7271 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: میں رحمن ہوں، میں نے رحم کو پیدا کیا اور اسے اپنے نام سے نکالا ہے، پس جس نے اسے جوڑا میں اسے جوڑ دوں گا، اور جس نے اسے توڑا میں اسے کاٹ دوں گا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وسنده كسابقيه.
درجۂ حدیث: یہ روایت "صحیح لغیرہ" ہے اور اس کی سند بھی گزشتہ روایات جیسی ہے۔
وأخرجه أحمد 3/ (1681) عن بشر بن شعيب بن أبي حمزة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (3/ 1681) نے بشر بن شعیب بن ابی حمزہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: یہ روایت "صحیح لغیرہ" ہے اور اس کی سند بھی گزشتہ روایات جیسی ہے۔
وأخرجه أحمد 3/ (1681) عن بشر بن شعيب بن أبي حمزة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (3/ 1681) نے بشر بن شعیب بن ابی حمزہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7458 سے ماخوذ ہے۔