المستدرك على الصحيحين
كتاب البر والصلة— نیکی اور بھلائی کے کام
بِرَّ أُمَّكَ ثُمَّ أَبَاكَ ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ باب: اپنی ماں کے ساتھ حسنِ سلوک کرو، پھر باپ کے ساتھ، پھر جو زیادہ قریبی ہو
حدثنا أحمد بن سلمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكرَم، حدثنا يزيد بن هارون. وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن هشام بن مَلّاس النُّميري، حدثنا مروان بن معاوية الفَزَاري. وحدثنا أبو عبد الله الشَّيباني، حدثنا علي بن الحسن، حدثنا أبو عاصم ومكّي بن إبراهيم؛ قالوا: حدثنا بَهْزَ بنَ حَكيم، عن أبيه، عن جده قال: قلتُ: يا رسولَ الله، من أبَرُّ؟ قال: "أُمَّكَ" قلتُ: يا رسول الله، ثم من؟ قال: "أُمَّك"، قلتُ: يا رسول الله، ثم من؟ قال: "أُمَّك" قلت: يا رسول الله، ثم مَن؟ قال: "ثم أباك" قلت: يا رسولَ الله، ثم مَن؟ قال: "ثم الأقربَ فالأقربَ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه على شرطهما في حكيم بن معاوية أنه ليس له راو غير بَهْز. وقد روى عنه أبو قَزَعة الباهلي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7242 - صحيحسیدنا بہز بن حکیم اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ حسن سلوک کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اپنے باپ کے ساتھ“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر جو تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریب ہو“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اپنی شرط پر روایت نہیں کیا کیونکہ حکیم بن معاویہ سے بہز کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کی، حالانکہ ان سے ابو قزعہ باہلی نے بھی روایت کی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: یہ روایت "صحیح لغیرہ" ہے، اور یہ سند بذاتِ خود حسن ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ روایت اس سے قبل نمبر (6852) کے تحت گزر چکی ہے۔