المستدرك على الصحيحين
كتاب الأطعمة— کھانے کا بیان
لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لَحْمٌ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ باب: وہ گوشت جنت میں داخل نہیں ہوگا جو حرام مال سے پلا بڑھا ہو
حدیث نمبر: 7344
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا شعيب بن الليث بن سعد، حدثنا الليث، حدثني محمد بن عَجْلان، عن سعيد بن أبي سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة، عن رسول الله ﷺ: أنه كان يقولُ على المنبر: "أُحرِّجُ مالَ الضَّعيفَين: اليتيمِ والمرأةِ" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7167 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ منبر پر یہ فرمایا کرتے تھے: ”میں دو کمزوروں یعنی یتیم اور عورت کے مال (اور ان کے حقوق) کو تلف کرنے کو گناہ اور تنگی کا باعث قرار دیتا ہوں“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده قوي من أجل محمد بن عجلان.
درجۂ حدیث: محمد بن عجلان کی موجودگی کی وجہ سے یہ سند "قوی" ہے۔
وأخرجه ابن حبان (5565) من طريق عيسى بن حماد، عن الليث بن سعد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام ابن حبان نے (5565) میں عیسیٰ بن حماد از لیث بن سعد کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وسلف عند المصنف برقم (212).
حوالہ / مصدر: یہ روایت مصنف کے ہاں پہلے نمبر (212) پر گزر چکی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7344 سے ماخوذ ہے۔