حدیث نمبر: 7272
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا أسد بن موسى، حدثنا أبو هلال محمد بن سُليم، حدثنا إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن جابر قال: جعَلْنا للنبيِّ ﷺ فَخّارةً، فأتيتُه بها، فاطَّلع في جوفها فقال: "حَسِبتُه لحمًا" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد إن كان إسحاق بن أبي طلحة سمع من جابر، ولم يخرجاه. وفيه البيانُ الواضح لمحبَّة رسولِ الله ﷺ اللحمَ. وشاهدُه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7095 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے نبی کریم ﷺ کے لیے مٹی کی ایک ہانڈی تیار کی، میں اسے لے کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے اس کے اندر جھانک کر دیکھا اور فرمایا: ”میرا خیال تھا کہ یہ گوشت ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے بشرطیکہ اسحاق بن ابی طلحہ کا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت ہو، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ کی گوشت سے رغبت اور محبت کا واضح بیان موجود ہے، اور اس کی شاہد روایت درج ذیل ہے:

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الأطعمة / حدیث: 7272
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبي هلال محمد بن سليم: وهو الراسبي.» [ترقيم الرساله 7272] [ترقيم الشركة 7190] [ترقيم العلميه 7095]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبي هلال محمد بن سليم: وهو الراسبي.
درجۂ حدیث: حدیث صحیح ہے، اور ابو ہلال محمد بن سلیم الراسبی کی وجہ سے یہ سند "حسن" ہے۔
وأخرجه أحمد 22 / (14581) عن عبد الصمد بن عبد الوارث، عن محمد بن سليم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (22 / 14581) نے عبد الصمد بن عبد الوارث کے طریق سے محمد بن سلیم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
ويشهد له ما سيورده المصنف برقم (7276) من طريق عمرو بن دينار عن جابر، وفيه قصة، وذكر فيه بدل الفخّارة الخَزيرة، وذكرنا معناها في الحديث السابق.
متابعات و شواہد: اس کی شاہد روایت وہ ہے جو مصنف آگے رقم (7276) پر عمرو بن دینار عن جابر کے طریق سے لائیں گے، اس میں ایک قصہ ہے اور وہاں "فخارہ" کے بجائے "خزیرہ" کا ذکر ہے، جس کا معنی ہم پچھلی حدیث میں بیان کر چکے ہیں۔
وانظر ما بعده.
نوٹ / توضیح: اس کے بعد والی روایت بھی ملاحظہ فرمائیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7272 سے ماخوذ ہے۔