المستدرك على الصحيحين
أول كتاب الصلاة— نماز کا بیان
بَابٌ فِي فَضْلِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ باب: پانچ فرض نمازوں کی فضیلت کے بیان کا باب۔
حدیث نمبر: 726
حدَّثناه أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا سهل بن مهران الدقَّاق، حدثنا عبد الله بن بكر السَّهْمي، حدثنا سوَّار بن داود أبو حمزة، حدثنا عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده قال: قال رسول الله ﷺ: "مُرُوا الصِّبيان بالصلاةِ لسبعِ سنين، واضرِبُوهم عليها في عشرِ سنين، وفَرَّقوا بينهم في المَضاجِع" (1)
حافظ طلحہ بابر
عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی اولاد کو سات سال کی عمر میں نماز کا حکم دو، دس سال کی عمر میں اس (کے ترک) پر انہیں مارو اور ان کے بستر الگ کر دو۔“
امام حاکم فرماتے ہیں کہ یحییٰ بن معین نے عمرو بن شعیب کو ثقہ قرار دیا ہے، اور امام اسحاق بن راہویہ کا قول ہے کہ اگر عمرو بن شعیب سے روایت کرنے والا ثقہ ہو تو یہ روایت نافع عن ابن عمر کی طرح قوی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن.
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔
وأخرجه أحمد 11/ (6689) و (6756)، وأبو داود (495) و (496) من طرق عن سوّار أبي حمزة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد 11/ (6689، 6756) اور امام ابو داود (495، 496) نے سوار ابو حمزہ کے مختلف طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔
وأخرجه أحمد 11/ (6689) و (6756)، وأبو داود (495) و (496) من طرق عن سوّار أبي حمزة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد 11/ (6689، 6756) اور امام ابو داود (495، 496) نے سوار ابو حمزہ کے مختلف طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 726 سے ماخوذ ہے۔