المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - باب: سیدہ اُمِّ قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کا بیان
حدیث نمبر: 7110
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: وأمُّ قيس بنت مِحصَن بن حُرْثانَ (1) أخت عُكَّاشة بن مِحصَن، أسلمت قديمًا بمكةَ، وهاجرت إلى المدينة مع أهل بيتها، وعاشت بعد رسولِ الله ﷺ، وروت عنه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سیدنا عکاشہ بن محصن کی بہن ہیں، وہ مکہ میں قدیم الاسلام تھیں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ مدینہ ہجرت کی، وہ رسول اللہ ﷺ کے بعد عرصہ دراز تک حیات رہیں اور آپ ﷺ سے روایات نقل کیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: حوثان. والتصويب من "إكمال ابن ماكولا" 2/ 436، وقال: بحاء مهملة مضمومة وبعدها راء ساكنة وثاء معجمة بثلاث، وذكر عكاشة بن محصن بن حرثان أخاها.
نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "حوثان" ہو گیا ہے۔ ابن ماکولا کی "اکمال" (2/ 436) کے مطابق درست نام "حرثان" (ح پر پیش، ر ساکن اور ث کے ساتھ) ہے؛ انہوں نے ان کے بھائی عکاشہ بن محصن بن حرثان کا ذکر بھی کیا ہے۔
نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "حوثان" ہو گیا ہے۔ ابن ماکولا کی "اکمال" (2/ 436) کے مطابق درست نام "حرثان" (ح پر پیش، ر ساکن اور ث کے ساتھ) ہے؛ انہوں نے ان کے بھائی عکاشہ بن محصن بن حرثان کا ذکر بھی کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7110 سے ماخوذ ہے۔