المستدرك على الصحيحين
أول كتاب الصلاة— نماز کا بیان
أَوْقَاتُ الصَّلَاةِ الْخَمْسُ باب: پانچ فرض نمازوں کے اوقات۔
حدیث نمبر: 706
حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا أبو زُرْعة عبد الرحمن بن عمرو الدمشقي، حدّثنا أحمد بن خالد الوَهْبي، حدّثنا محمد بن إسحاق، عن عاصم بن عمر بن قَتَادة، عن أنس بن مالك قال: كان أبعدَ رجلين من أصحاب رسول الله ﷺ دارًا أبو لُبَابة بن عبد المنذر وأهلُه بقُبَاء، وأبو عَبْس بن جَبْر ومَسكنُه في بني حارثة، فكانا يصلَّيان مع رسول الله ﷺ العصر، ثم يأتيانِ قومَهما وما صَلَّوا، لتعجيل رسول الله ﷺ بها (3).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 703 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے جن کے گھر سب سے دور تھے وہ ابو لبابہ بن عبد المنذر (جن کا گھر قبا میں تھا) اور ابو عبس بن جبر (جن کا گھر بنو حارثہ میں تھا) تھے، وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عصر کی نماز پڑھتے تھے اور پھر اپنی قوم کے پاس پہنچ جاتے تھے جبکہ انہوں نے ابھی نماز نہیں پڑھی ہوتی تھی، کیونکہ رسول اللہ ﷺ عصر کی نماز بہت جلدی پڑھاتے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده حسن.
درجۂ حدیث: اس کی سند 'حسن' ہے۔
وأخرجه أحمد 21/ (1382) من طريق إبراهيم بن سعد الزهري، عن محمد بن إسحاق، بهذا الإسناد. وصرّح ابن إسحاق بسماعه عنده. وسيأتي برقم (5590).
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد 21/ (1382) نے ابراہیم بن سعد زہری کے واسطے سے، انہوں نے محمد بن اسحاق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
فنی نکتہ / علّت: محمد بن اسحاق نے یہاں سماع کی تصریح (سُننے کا واضح ذکر) کی ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ روایت آگے نمبر (5590) پر دوبارہ آئے گی۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 706 سے ماخوذ ہے۔