المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - باب: سیدہ ام کلثوم بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رضی اللہ عنہا کا ذکر
حدیث نمبر: 7030
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالويه، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحربي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزبيري قال: واسم أم كلثوم بنتِ رسول الله ﷺ آمِنةُ، زوجها رسول الله ﷺ من عثمان بعد رُقيَّةَ في شهر ربيع الأول، ودخلت عليه في جمادى الآخرة سنة ثمانٍ، وتُوفِّيَت وهي عند عثمان في شعبان سنة تسع، وكانت أم عطية الأنصارية هي التي غسلتها في نسوة من الأنصار.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا نام آمنہ تھا، رسول اللہ ﷺ نے سیدہ رقیہ کے بعد ان کا نکاح سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ماہ ربیع الاول میں فرمایا، ان کی رخصتی سنہ 8 ہجری کے ماہ جمادی الآخرہ میں ہوئی اور سنہ 9 ہجری کے ماہ شعبان میں عثمان رضی اللہ عنہ کے نکاح ہی میں ان کی وفات ہو گئی، سیدہ ام عطیہ انصاریہ نے انصار کی دیگر خواتین کے ساتھ مل کر انہیں غسل دیا تھا۔