المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
آخِرُ مَنْ مَاتَ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ أُمُّ سَلَمَةَ باب: نبی کریم ﷺ کی ازواج میں سب سے آخر وفات پانے والی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا تھیں
حدیث نمبر: 6918
أخبرني أبو عبد الله محمد بن أحمد القاضي ببغداد، حَدَّثَنَا الحارث بن أبي أسامة، حدَّثني محمد بن سُهيل، عن أبي عُبيدة مَعمَر بن المثنَّى قال: تزوَّج رسولُ الله ﷺ بالمدينة قبلَ وقعة بدر في سنة اثنتين من التاريخ (3) أمَّ سلمة واسمُها هند بنت أبي أمية بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم. وأولُ من مات من أزواجِ النَّبِيِّ ﷺ زينبُ، وآخر من مات منهنَّ أمُّ سلمة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6763 - كذا قال سنة اثنتين وهو خطأحافظ طلحہ بابر
ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں واقعۂ بدر سے پہلے سنہ 2 ہجری میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جن کا نام ہند بنت ابی امیہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم تھا۔ اور نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات میں سب سے پہلے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی اور سب سے آخر میں وفات پانے والی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا تھیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) قوله: سنة اثنتين من التاريخ، قال الذهبي في "التلخيص": هو خطأ. قلنا: قد تقدم قريبًا نقل المصنّف لسنة زواج النَّبِيّ ﷺ من أمّ سلمة. وقال في "السير" 2/ 210: تزوجها النَّبِيّ ﷺ حين حلَّت في شوال سنة أربع.
فنی نکتہ / علّت: مصنف (حاکم) کا یہ کہنا کہ "سن دو ہجری میں"، حافظ ذہبی نے "التلخیص" میں فرمایا: یہ غلطی ہے۔
نوٹ / توضیح: ہم کہتے ہیں کہ مصنف خود ہی قریب ہی نبی ﷺ کے ام سلمہ سے نکاح کا سال نقل کر چکے ہیں۔ ذہبی نے "سیر اعلام النبلاء" (2/ 210) میں فرمایا: نبی ﷺ نے ان سے شوال سن 4 ہجری میں نکاح کیا جب وہ (عدت سے) فارغ ہوئیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6918 سے ماخوذ ہے۔