المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
عَائِشَةُ هِيَ زَوْجَةُ النَّبِيِّ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ باب: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دنیا اور آخرت میں نبی کریم ﷺ کی زوجہ ہیں
حدیث نمبر: 6870
حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الحسن بن علي بن عفّان، حَدَّثَنَا أبو أسامة، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة قالت: كنتُ أدخل البيتَ الذي دُفِنَ معهما عمر، والله ما دخلتُ إِلَّا وأنا مشدودٌ عليَّ ثيابي حياءً من عمر (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6721 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں اس گھر میں (جہاں رسول اللہ ﷺ اور میرے والد دفن تھے) اس حال میں داخل ہو جایا کرتی تھی کہ گویا وہ میرے اپنے ہی ہیں، مگر جب وہاں حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ دفن کر دیے گئے، تو اللہ کی قسم! میں کبھی وہاں حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حیا کی وجہ سے اپنے کپڑے اچھی طرح جسم پر لپیٹے بغیر داخل نہیں ہوئی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وقد سلف برقم (4450).
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ اور یہ پیچھے نمبر (4450) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند صحیح ہے۔ اور یہ پیچھے نمبر (4450) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6870 سے ماخوذ ہے۔