حدیث نمبر: 6838
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي قال (1): أبو العاص بنُ الربيع زوجُ زينب بنتِ رسول الله ﷺ وابنُ خالتها، أمُّه هالةُ بنت خُوَيلد أختُ خديجة، واسمُ أبي العاص مُهشِّم (2)، وكان يُلقَّب جِرْوَ البَطْحاء، وولَدَتْ زينب بنتُ رسولِ الله ﷺ لأبي العاص عليَّ بن أبي العاص وأُمامة بنتَ أبي العاص، وتوفِّي أبو العاص سنةَ إحدى عشرةَ في خلافة أبي بكر.
حافظ طلحہ بابر

ابراہیم بن اسحاق حربی سے روایت ہے کہ ابو العاص بن ربیع رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے شوہر اور ان کے خالہ زاد تھے، ان کی والدہ ہالہ بنت خویلد سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن تھیں، اور ابوالعاص کا (اصل) نام مہشم تھا، انہیں ”جرو البطحاء“ کا لقب دیا گیا تھا، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے ابو العاص کے دو بچے علی اور امامہ پیدا ہوئے، ابوالعاص کی وفات سنہ 11 ہجری میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دوران ہوئی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6838
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6838] [ترقيم الشركة 6758]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) كذا جاء هنا في النسخ الخطية، والجادة أنَّ إبراهيم الحربي يرويه عن مصعب بن عبد الله الزبيري، فقد تكرر ذكر هذه السلسلة عند المصنف كثيرًا.
نوٹ / توضیح: (1) قلمی نسخوں میں یہاں اسی طرح آیا ہے، جبکہ معمول یہ ہے کہ ابراہیم الحربی اسے مصعب بن عبد اللہ الزبیری سے روایت کرتے ہیں، کیونکہ مصنف کے ہاں یہ سلسلہ (سند) کثرت سے دہرایا گیا ہے۔
(2) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: مهيثم.
نوٹ / توضیح: (2) قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "مہیثم" بن گیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6838 سے ماخوذ ہے۔