المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ سُهَيْلِ ابْنِ بَيْضَاءَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6789
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسوَد، عن عُرْوة، في تسمية من هاجرَ إلى أرض الحبشة الهجرةَ الأولى قبلَ خروج جعفر بن أبي طالب: سُهيلُ ابن بيضاء، وفي تسمية من شهد بدرًا من قريش، ثم من بني الحارث بن فِهْر: سُهيل ابن بيضاءَ.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے مروی ہے، حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرتِ اولیٰ کرنے والوں کے ناموں میں، جعفر بن ابی طالب کے نکلنے سے پہلے، سہیل بن بیضاء کا نام شامل ہے، اسی طرح قریش اور پھر بنو حارث بن فہر میں سے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں میں بھی سہیل بن بیضاء کا ذکر موجود ہے۔