المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ سُهَيْلِ ابْنِ بَيْضَاءَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6788
حدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: سُهيلُ ابن بيضاء هو سهيل بن وهب بن ربيعة بن هلال بن أُهَيب بن ضَبَّة بن الحارث بن فِهْر بن مالك بن النَّضر، وبيضاءُ أمُّه، وهي اسمُها دَعْدُ بنت سعيد بن سَهْم (4).
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سہیل بن بیضاء دراصل سہیل بن وہب بن ربیعہ بن ہلال بن اہیب بن ضبہ بن حارث بن فہر بن مالک بن نضر ہیں، اور ”بیضاء“ ان کی والدہ کا لقب ہے جن کا اصل نام دعد بنت سعید بن سہم تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(4) كذا في "المستدرك"، وفي "طبقات ابن سعد" 3/ 384: وأمه البيضاء، وهي دعد بنت جحدم ابن عمرو بن عائش بن ظرب بن الحارث بن فهر.
اہم نکتہ: "مستدرک" میں اسی طرح ہے، اور ابن سعد کی "طبقات" 3/ 384 کے مطابق ان کی والدہ "البیضاء" تھیں، جن کا اصل نام دعد بنت جحدم بن عمرو بن عائش الفہریہ تھا۔
اہم نکتہ: "مستدرک" میں اسی طرح ہے، اور ابن سعد کی "طبقات" 3/ 384 کے مطابق ان کی والدہ "البیضاء" تھیں، جن کا اصل نام دعد بنت جحدم بن عمرو بن عائش الفہریہ تھا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6788 سے ماخوذ ہے۔