حدیث نمبر: 6756
أخبرنا أبو محمد المُزَني، حدثنا أبو خليفة القاضي، حدثنا محمد بن سلَّام الجُمَحي (1)، حدثنا أبو عُبيدة مَعمَر بن المثنَّى، قال: آبي اللَّحم اسمُه عبدُ الله ابن عبد الملك بن عبد الله بن عفَّان، وكان شريفًا شاعرًا، وشهدَ فتح خيبر ومعه عُميرٌ مولاه. قال أبو عبيدة: وإنما سُمِّي آبيَ اللَّحم لأنه كان يأبى أن يأكلَ اللَّحم.
حافظ طلحہ بابر

ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ سے مروی ہے کہ: آیی اللحم کا نام عبداللہ بن عبدالملک بن عبداللہ بن عفان تھا، وہ ایک معزز شاعر تھے، انہوں نے غزوہ خیبر میں شرکت کی اور ان کے غلام عمیر بھی ان کے ساتھ تھے، ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ انہیں آیی اللحم اس لیے کہا جاتا تھا کیونکہ وہ گوشت کھانے سے انکار کر دیتے تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6756
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6756] [ترقيم الشركة 6676]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) تحرَّف في النسخ إلى: اللخمي.
نوٹ / توضیح: نسخوں میں یہاں غلطی سے "اللخمی" لکھ دیا گیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6756 سے ماخوذ ہے۔