المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمارة بن حزم انصاری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6644
حدثنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو الأسوَد، عن عُرْوة، في تسميَةِ مَن شَهِدَ بدرًا والعقبة من الأنصار: عُمارة بن حَزْم بن زيد بن لَوْذانَ بن عَمرو بن عبد [بن] عَوْف بن غَنْم بن مالك بن النَّجار، واستُشهِدَ يومَ اليَمَامةِ من الأنصار ثم من بني مالك بن النَّجار عُمارة بن حَزْم.
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے انصار کے ان صحابہ کے ناموں کے تذکرہ میں جو غزوہ بدر اور بیعت عقبہ میں شریک تھے، روایت ہے کہ ان میں عمارہ بن حزم بن زید بن لوذان بن عمرو بن عبد بن عوف بن غنم بن مالک بن نجار بھی تھے، اور بنو مالک بن نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ جنگِ یمامہ کے دن شہید ہوئے۔