حدیث نمبر: 6540
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين ابن الفرج، حدثنا محمد بن عمر قال: شَهِدَ جابرُ بن عبد الله العَقَبَةَ في السَّبعين من الأنصار الذين بايعَوا رسولَ الله ﷺ عندها، وكان من أصغرهم يومَئذٍ، وأراد شهودَ بدرٍ فخَلَّفه أبوه على أخَوَاته وكنَّ تِسعًا، وخَلَّفه أيضًا حين خرج إلى أُحدٍ، وشَهِدَ ما بعدَ ذلك من المشاهد.
حافظ طلحہ بابر

محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے ان ستر انصار کے ساتھ بیعتِ عقبہ میں شرکت فرمائی جنہوں نے وہاں رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی، اور وہ اس دن سب سے کم عمر شرکاء میں سے تھے، انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کا ارادہ کیا تھا لیکن ان کے والد نے انہیں اپنی نو بہنوں کی دیکھ بھال کے لیے پیچھے چھوڑ دیا تھا، اور جب وہ احد کے لیے نکلے تب بھی ان کے والد نے انہیں پیچھے چھوڑا (تاکہ وہ بہنوں کا خیال رکھیں)، تاہم اس کے بعد کے تمام غزوات میں جابر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ شریک رہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6540
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6540] [ترقيم الشركة 6462]