حدیث نمبر: 6520
قال ابن عمر: فحدَّثَني عبيدُ الله بن الهُرَير - من ولد رافع بن خَدِيج - عن عمر بن عُبيد الله بن أبي رافع، عن بُشَير بن يَسَار (2) قال: مات رافعُ بن خَديجٍ في أول سنة أربع وسبعين وهو ابن ستٍّ وثمانين سنة، وحَضَرَ ابنُ عمر جنازتَه، وكان رافع يُكْنى أبا عبد الله، ومات بالمدينة.
حافظ طلحہ بابر

بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی وفات 74 ہجری کے شروع میں ہوئی، اس وقت ان کی عمر 86 سال تھی، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ان کے جنازے میں شریک ہوئے، رافع کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور ان کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6520
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6520] [ترقيم الشركة 6443/1]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: يساف. والتصويب من "تلخيص الذهبي" ومصادر ترجمته، وله رواية عن رافع بن خديج في "الصحيحين".
فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "یساف" لکھا گیا ہے۔
حوالہ / مصدر: اس کی درستگی امام ذہبی کی "تلخیص" اور دیگر کتبِ رجال سے کی گئی ہے، اور ان کی حضرت رافع بن خدیج سے روایت "صحیحین" (بخاری و مسلم) میں بھی موجود ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6520 سے ماخوذ ہے۔