المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
إِنَّ الزُّبَيْرَ كَانَ عَفِيفًا فِي الْإِسْلَامِ ، قَانِتًا لِلَّهِ باب: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ اسلام میں پاکدامن اور اللہ کے فرمانبردار تھے
حدیث نمبر: 6468
أخبرنا الشيخ أبو بكر، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة، حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمَير، حدثني أبي، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه قال: مَحا ابنُ الزُّبير نفسَه من الِّديوان حين قُتِلَ عثمانُ (1).
حافظ طلحہ بابر
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت اپنا نام سرکاری دفتر (دیوان) سے خارج کر دیا تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه معمر في "جامعه" (20043) عن هشام بن عروة به.
حوالہ / مصدر: معمر بن راشد نے اسے اپنی "جامع" (20043) میں ہشام بن عروہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه معمر في "جامعه" (20043) عن هشام بن عروة به.
حوالہ / مصدر: معمر بن راشد نے اسے اپنی "جامع" (20043) میں ہشام بن عروہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6468 سے ماخوذ ہے۔