المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
كان عبد الله بن الزبير أول مولود في الإسلام بالمدينة باب: سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما مدینہ میں اسلام کے پہلے پیدا ہونے والے بچے تھے
حدیث نمبر: 6464
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي بنَيسابُور، حدثنا يحيى ابن أيوب العلَّاف بمِضْر، حدثنا سعيد بن أبي مريم، حدثنا يعقوب بن أبي عبَّاد المكي، حدثنا محمد بن مُسلِم الطائفي، عن عمرو بن دينار، عن ابن عبّاس قال: كان التاريخُ في السنة التي قدِمَ فيها النبيُّ ﷺ المدينة، وفيها وُلِدَ عبدُ الله بن الزُّبير (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: تاریخ اسلامی کا آغاز اس سال سے ہوا جس میں نبی کریم ﷺ مدینہ تشریف لائے، اور اسی سال سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی پیدائش ہوئی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن. وقد سلف برقم (4332).
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔ یہ پیچھے روایت رقم (4332) کے تحت گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔ یہ پیچھے روایت رقم (4332) کے تحت گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6464 سے ماخوذ ہے۔