المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ رَبِيعَةَ بْنِ كَعْبٍ الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ کا ذکر
حدیث نمبر: 6343
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا عفّان، حدثنا المبارَكُ بن فَضَالة قال: حدثني أبو عِمران الجَوْني، حدثني ربيعةُ بن كعب الأسلَمي قال: كنت أخدُمُ رسولَ الله ﷺ، فقال لي: "يا ربيعةُ، ألَا تَزوَّجُ؟ " فقلت: لا والله، ما أريد أن أتزوَّجَ (1). ذكرُ معاذ بن الحارث القارئ ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6217 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے ربیعہ! کیا تم نکاح نہیں کرو گے؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں، اللہ کی قسم! میں نکاح کا ارادہ نہیں رکھتا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن من أجل مبارك بن فضالة. وقد سلف الحديث مطولًا برقم (2752).
درجۂ حدیث: مبارک بن فضالہ کی وجہ سے یہ سند 'حسن' ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ حدیث تفصیل کے ساتھ پہلے رقم (2752) پر گزر چکی ہے۔
درجۂ حدیث: مبارک بن فضالہ کی وجہ سے یہ سند 'حسن' ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ حدیث تفصیل کے ساتھ پہلے رقم (2752) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6343 سے ماخوذ ہے۔