حدیث نمبر: 6303
فحدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا التُّستَري، حَدَّثَنَا خَليفة بن خيَّاط: قال أبو محذورة أَوْس بن مِعيَرٍ بن لَوْذان بن رَبيعة، قال شَبَابٌ (3): وقال أبو اليَقْظان: أَوْس بن مِعيَر قُتل يومَ بدر كافرًا، واسم أبي محذورة سَلْمان بن سَمُرة، قال شباب: ويقال: اسمه سَمُرة بن مِعيَر.
حافظ طلحہ بابر

خلیفہ بن خیاط کہتے ہیں کہ ابو محذورہ کا نام اوس بن معیر بن لوذان بن ربیعہ ہے، شباب کہتے ہیں کہ ابو یقظان کے مطابق اوس بن معیر تو جنگ بدر کے دن کفر کی حالت میں قتل کر دیا گیا تھا اور ابو محذورہ کا دراصل نام سلمان بن سمرہ ہے، شباب کہتے ہیں کہ ایک قول کے مطابق ان کا نام سمرہ بن معیر ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6303
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6303] [ترقيم الشركة 6236]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) هو لقب خليفة بن خياط. وكلامه هذا في "طبقاته" ص 24 و 278. وأبو اليقظان: هو سحيم بن حفص أبو اليقظان الراوية الأخباري النسابة، له ترجمة في "معجم الأدباء" لياقوت الحموي 3/ 1342.
ناموں کی تحقیق: یہ خلیفہ بن خیاط کا لقب ہے اور یہ کلام ان کی کتاب "الطبقات" میں ہے۔ ابو الیقظان سے مراد سحیم بن حفص ہیں جو مشہور تاریخ دان اور ماہرِ انساب تھے (دیکھیں: معجم الادباء 3/ 1342)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6303 سے ماخوذ ہے۔