حدیث نمبر: 6231M
قال ابن عمر: وشَهِدَ معه بدرًا وأُحدًا، وثَبَتَ يوم أُحد مع رسول الله ﷺ حين ولَّى الناسُ، وشَهِدَ الخندقَ والحُديبيةَ وخيبرَ وفتحَ مكة، وكانت معه يومئذٍ إحدى راياتِ المهاجرين الثلاث، وشَهِدَ مع رسول الله ﷺ المشاهدَ كلُّها، وكان من الرُّماة المذكورين من أصحاب رسول الله ﷺ (2).
حافظ طلحہ بابر

ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی، اور احد کے دن جب لوگ پیچھے ہٹ گئے تھے تو وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ثابت قدم رہے، انہوں نے غزوہ خندق، حدیبیہ، خیبر اور فتح مکہ میں بھی شرکت کی، اس دن مہاجرین کے تین جھنڈوں میں سے ایک ان کے پاس تھا، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تمام غزوات میں حصہ لیا اور وہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں نامور تیر اندازوں میں سے تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6231M
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6231M] [ترقيم الشركة 6168/1]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) وذكره ابن سعد 3/ 132.
حوالہ / مصدر: اسے ابن سعد نے (3/ 132) پر ذکر کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6231 سے ماخوذ ہے۔