حدیث نمبر: 6185
وحدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن رُستَهْ، حَدَّثَنَا سليمان بن داود، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: شهد مَخرمةُ بنُ نوفل مع رسول الله ﷺ يومَ حُنين، فأعطاه من غنائم حُنين خمسين بعيرًا. ومات مخرمةُ بالمدينة سنة أربع وخمسين، وكان يومَ مات ابنَ مئةٍ وخمسَ عشرةَ سنة (1).
حافظ طلحہ بابر

محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سیدنا مخرمہ بن نوفل رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ حنین میں شریک ہوئے، آپ ﷺ نے انہیں حنین کے مالِ غنیمت میں سے پچاس اونٹ عطا فرمائے، ان کی وفات 54 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور بوقتِ وفات ان کی عمر ایک سو پندرہ سال تھی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 6185
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 6185] [ترقيم الشركة 6125]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وذكره عن محمد بن عمر الواقدي أيضًا تلميذه محمد بن سعد في "الطبقات" 6/ 70، ومن طريقه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 57/ 156، وزاد فيه عن الواقدي قال: ورأيت عبدَ الله بن جعفر - يعني ابن عبد الرحمن بن المسور بن مخرمة العلّامة المحدِّث - ينكر أن يكون مخرمةُ أخذ من ذلك شيئًا وقال: ما سمعت أحدًا من أهلي يذكر ذلك.
نوٹ / توضیح: اسے واقدی سے ان کے شاگرد ابن سعد نے 'الطبقات' (6/ 70) میں ذکر کیا ہے، جہاں محدث عبد اللہ بن جعفر (بن عبد الرحمن بن مسور) اس بات کا انکار کرتے ہیں کہ مخرمہ نے اس میں سے کچھ لیا تھا اور کہتے ہیں کہ میں نے اپنے گھر والوں میں سے کسی کو یہ تذکرہ کرتے نہیں سنا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 6185 سے ماخوذ ہے۔