حدیث نمبر: 5888M2
قال ابن عُمر: ومات زيد بن ثابت، وابنُه إسماعيلُ صغيرٌ لم يَسمَع منه شيئًا. واختُلِف في وقت وفاته، قال ابن عُمر: والذي عندنا أنه مات بالمدينة سنة خمس وأربعين، وهو ابن ستٍّ وخمسين سنةً، وصلَّى عليه مروانُ بن الحَكَم (2).
حافظ طلحہ بابر

ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا جب انتقال ہوا تو ان کے بیٹے اسماعیل چھوٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد سے کچھ نہیں سنا۔ ان کی وفات کے وقت میں اختلاف ہے، ہمارے نزدیک وہ مدینہ منورہ میں سن 45 ہجری میں فوت ہوئے جبکہ ان کی عمر چھپن سال تھی اور مروان بن حکم نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5888M2
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5888M2] [ترقيم الشركة 5830]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) وهو في "طبقات ابن سعد" 5/ 314 و 315 عن محمد بن عُمر الواقدي.
حوالہ / مصدر: یہ "طبقات ابن سعد" (5/ 314 اور 315) میں محمد بن عمر الواقدی سے مروی ہے۔
وقد أسنده الواقدي عن ابن أبي الزناد عن أبيه، كما رواه عنه ابن زَبْر الرَّبَعي في "تاريخ مولد العلماء ووفياتهم" 1/ 144، ومن طريقه ابن عساكر 19/ 337.
حوالہ / مصدر: واقدی نے اسے ابن ابی الزناد سے اور انہوں نے اپنے والد سے مسنداً روایت کیا ہے، جیسا کہ ابن زبر الربعی نے "تاريخ مولد العلماء ووفياتهم" (1/ 144) میں اور ان کے طریق سے ابن عساکر (19/ 337) نے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5888 سے ماخوذ ہے۔