المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ سَلَمَةَ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ وَقْشٍ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش انصاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 5872
أخبرنا أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن زكريا التُّستَري، حدثنا شَبَاب بن خَيّاط، قال: مات أبو عَوف سَلَمة بن سَلَامة بن وَقْش سنة خمس وأربعين، ودُفن بالمدينة ﵁ (1).
حافظ طلحہ بابر
شباب بن خیاط سے روایت ہے کہ ابو عوف سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ کا انتقال سن 45 ہجری میں ہوا اور وہ مدینہ منورہ میں سپردِ خاک کیے گئے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وهو في طبقات "خليفة" ص 77 لكن دون ذكر مكان دفن سَلَمة ودون ذكر كنيته. وشَبَاب هو لقب خليفة.
حوالہ / مصدر: یہ خلیفہ بن خیاط کی "طبقات" (ص 77) میں موجود ہے، لیکن سلمہ کی تدفین کی جگہ اور کنیت کے ذکر کے بغیر۔ "شباب" خلیفہ کا لقب ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ خلیفہ بن خیاط کی "طبقات" (ص 77) میں موجود ہے، لیکن سلمہ کی تدفین کی جگہ اور کنیت کے ذکر کے بغیر۔ "شباب" خلیفہ کا لقب ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5872 سے ماخوذ ہے۔