حدیث نمبر: 5871
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُسْتَهْ، حدثنا سليمان بن داود حدثنا محمد بن عُمر، قال: وسَلَمة بن سَلَامة بن وَقْشٍ، يُكنى أبا عَوف، شهد العَقبةَ الأولى والعَقَبة الآخِرة مع السبعين في قولِ جميعِهم، وقالوا بأجمَعِهم: شهدَ سَلَمةُ بدرًا وأحُدًا والخندقَ والمشاهدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ ومات سنة خمس وأربعين وهو ابن سبعين سنةً، ودُفن بالمدينة (3).
حافظ طلحہ بابر

محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ کی کنیت ”ابو عوف“ تھی، تمام مؤرخین کے قول کے مطابق وہ بیعتِ عقبہ اولیٰ اور بیعتِ عقبہ ثانیہ میں ستر صحابہ کے ہمراہ شریک تھے، اور ان سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر، احد، خندق اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تمام غزوات میں شرکت کی، آپ کی وفات سن 45 ہجری میں ستر سال کی عمر میں ہوئی اور آپ مدینہ منورہ میں مدفون ہوئے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5871
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5871] [ترقيم الشركة 5814]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) وهو في "الطبقات الكبرى" لابن سعد 3/ 405 و 406.
حوالہ / مصدر: یہ ابن سعد کی "الطبقات الكبرى" (3/ 405 اور 406) میں موجود ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5871 سے ماخوذ ہے۔