حدیث نمبر: 5804
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، أخبرنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: صُهيبٌ يُكنى أبا يحيى، وهو صهيبُ بن سِنانٍ النَّمَري، من النَّمِر بن قاسِطٍ، وكان أصابَه سَبيٌ فوَقَع بأرضِ الرُّوم، فقيل: صُهيب الرُّوميّ، بلغ سبعينَ سنةً، وكان يَخضِب بالحِنّاء، مات بالمدينة في شوال سنة ثمانٍ وثلاثين، ودُفِن بالبَقيع.
حافظ طلحہ بابر

محمد بن عبداللہ بن نمیر کہتے ہیں کہ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو یحییٰ تھی، وہ صہیب بن سنان نمیری ہیں جن کا تعلق نمر بن قاسط (قبیلے) سے ہے، وہ بچپن میں قید ہو کر رومیوں کے پاس چلے گئے تھے اسی لیے انہیں صہیب رومی کہا جاتا ہے، ان کی عمر ستر برس تھی اور وہ بالوں کو مہندی سے رنگتے تھے، ان کی وفات مدینہ میں شوال سن 38 ہجری میں ہوئی اور وہ بقیع میں مدفون ہیں۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5804
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5804] [ترقيم الشركة 5749]