المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا ہاشم بن عتبہ بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان — وہ سعید بن مبارز بن شباب کے بھائی تھے، جو رسول اللہ ﷺ کے صحابی تھے
حدیث نمبر: 5798
حدثني محمد بن أحمد بن بُطّة، حدثنا عبد الله بن محمد بن رُسْتَهْ الأصبَهاني، حدثنا سليمان بن داود (1) المِنقَري، حدثنا محمد بن عُمر، قال: وأما هاشمٌ الأعورُ فإنه ابن عُتبة بن أبي وقّاص بن أُهيب بن عبد مَنَاف بن زُهْرة، أسلمَ هاشمُ بن عُتبة يومَ فتح مكةَ، وكان أعورَ، فُقِئَت عينُه يومَ اليرموك، وهو ابن أخي سعد بن أبي وَقّاص، شهد صِفِّينَ مع عليّ بن أبي طالب ﵁، وكان يومئذٍ على الرَّجّالة. ذكرُ مناقب خُزَيمة بن ثابت الأنصاري ﵁ -
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ ہاشم الاعور، عتبہ بن ابی وقاص بن اہیب بن عبدمناف بن زہرہ کے بیٹے تھے، انہوں نے فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا، وہ یک چشم (کانے) تھے، ان کی ایک آنکھ جنگ یرموک کے دن ضائع ہوئی تھی، وہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بھتیجے تھے، انہوں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ جنگ صفین میں شرکت کی اور وہ اس دن پیادہ دستے کے امیر تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) انقلب الاسم في (ز) و (ب) إلى: داود بن سليمان.
نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) اور (ب) میں نام الٹ پلٹ ہو کر "داود بن سلیمان" ہو گیا ہے۔
نوٹ / توضیح: نسخہ (ز) اور (ب) میں نام الٹ پلٹ ہو کر "داود بن سلیمان" ہو گیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5798 سے ماخوذ ہے۔