المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
إِنْشَادُ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ فِي مَدْحِ طَلْحَةَ باب: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی مدح میں اشعار پڑھنا
حدیث نمبر: 5717
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا أسَدُ بن موسى، حدثنا سفيان بن عُيينة، قال: قال حَسّان بن ثابت في طلحةَ، وما حاشَى أحدًا: أقام إذْ أُسلِمَ النّبيُّ وإذْ … وَلَّى جَميعُ العِبادِ وانكَشَفُوا يَدفَعُ عن مُهجَةِ النّبيِّ وقدْ … دَنَا إليهِ العَدُوُّ وارتَدَفُوا مُضَمَّخٌ بالدِّماءِ مُهْجَتُهُ … خَشْيةَ إن قِيلَ: ثَأرَهُم، عَطَفُوا (1)
حافظ طلحہ بابر
سفیان بن عیینہ سے روایت ہے کہ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی شان میں یہ اشعار کہے اور انہوں نے (مدح میں) کسی کو مستثنیٰ نہیں کیا: ”وہ اس وقت ثابت قدم رہے جب نبی کریم ﷺ (دشمن کے نرغے میں) گھر گئے تھے اور جب تمام لوگ پیٹھ پھیر کر منتشر ہو چکے تھے، وہ نبی کریم ﷺ کی جانِ اطہر کا دفاع کر رہے تھے جبکہ دشمن آپ ﷺ کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا اور پے در پے حملے کر رہا تھا، ان کا جسم خون میں لت پت تھا اس خوف سے کہ اگر دشمن یہ کہہ کر پلٹ آیا کہ ہم نے اپنا بدلہ لینا ہے تو وہ دوبارہ ان پر ٹوٹ پڑیں گے“۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وأخرج ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 25/ 105 - 106 من طريق سليمان بن أيوب الطلحي، عن أبيه، عن جده، عن موسى بن طلحة، عن أبيه طلحة، فذكر ما قيل في طلحة يوم أحد من الشعر، ومنه ما قاله حسان بن ثابت فيه، لكن بسياق قريب من هذا الذي هنا. وإسناده ضعيف كما سبق.
حوالہ / مصدر: (1) ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" 25/ 105 - 106 میں سلیمان بن ایوب الطلحی کے طریق سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے دادا سے، انہوں نے موسیٰ بن طلحہ سے اور انہوں نے اپنے والد طلحہ سے روایت کیا ہے۔ اس میں انہوں نے احد کے دن طلحہ کے بارے میں کہے گئے اشعار ذکر کیے، جن میں حسان بن ثابت کے اشعار بھی ہیں، لیکن اس کا سیاق یہاں والے سیاق کے قریب ہے۔
درجۂ حدیث: اور اس کی سند ضعیف ہے جیسا کہ گزر چکا۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5717 سے ماخوذ ہے۔