حدیث نمبر: 5701
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، عن يحيى بن عَبّاد بن عبد الله بن الزُّبير، عن أبيه، عن جدِّه عبد الله بن الزُّبير بن العَوّام قال: كان على النبيِّ ﷺ يومَ أحُدٍ دِرْعان (3)، فنهَضَ إلى الصخْرة، فلم يَستطِعْ فقَعَد طلحةُ تحتَه حتى استوى على الصخرة، قال الزُّبير: فسمعتُ النبيّ ﷺ يقول: "أَوجَبَ طَلْحَةُ" (4).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5602 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن نبی کریم ﷺ نے دو زرہیں پہن رکھی تھیں، آپ ﷺ نے ایک چٹان پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن (بوجھ کی وجہ سے) نہ چڑھ سکے، تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے نیچے (بطور سیڑھی) بیٹھ گئے یہاں تک کہ آپ ﷺ چٹان پر سیدھے کھڑے ہو گئے، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «أَوْجَبَ» ”طلحہ نے (جنت واجب) کر لی۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5701
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسنٌ من أجل محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار المطّلبي مولاهم - وقد صرح بسماعه في مكرره السالف برقم (4358)، وهو الموافق لرواية البيهقي في "السنن الكبرى" 9/ 46، وفي "دلائل النبوة" 3/ 238 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد نفسِه.» [ترقيم الرساله 5701] [ترقيم الشركة 5648] [ترقيم العلميه 5602]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) في (ز) و (ص) و (م): درعين، والجادَّة ما أثبتناه من سائر مصادر تخريج الخبر.
نوٹ / توضیح: (3) نسخہ (ز)، (ص) اور (م) میں "درعین" ہے، درست وہی ہے جو ہم نے خبر کی تخریج کے دیگر مصادر سے ثابت کیا ہے۔
(4) إسناده حسنٌ من أجل محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار المطّلبي مولاهم - وقد صرح بسماعه في مكرره السالف برقم (4358)، وهو الموافق لرواية البيهقي في "السنن الكبرى" 9/ 46، وفي "دلائل النبوة" 3/ 238 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد نفسِه.
درجۂ حدیث: (4) اس کی سند "حسن" ہے محمد بن اسحاق (ابن یسار المطلبی) کی وجہ سے۔
فنی نکتہ / علّت: انہوں نے اپنی مکرر روایت جو نمبر (4358) پر گزری ہے اس میں سماع کی تصریح کی ہے۔
حوالہ / مصدر: اور یہ بیہقی کی "السنن الکبریٰ" 9/ 46 اور "دلائل النبوۃ" 3/ 238 کی روایت کے موافق ہے جو انہوں نے ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ہے۔
وانظر ما بعده.
نوٹ / توضیح: اس کے بعد والی (روایت) دیکھیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5701 سے ماخوذ ہے۔