المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
رُجُوعُ الزُّبَيْرِ عَنْ مَعْرَكَةِ الْجَمَلِ باب: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا جنگِ جمل سے واپس لوٹنا
حدیث نمبر: 5678
فحدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا حجَّاج بن مِنْهال، حدثنا حماد بن سلَمة، عن عاصم، عن زرِّ بن حُبيش، قال: قيل لعليّ بن أبي طالب: إنَّ قاتِلَ الزُّبَيرِ بالبابِ، فقال عليٌّ: ليَهنِكَ قاتلَ ابن صفيَّة النارُ، سمعتُ رسولُ الله ﷺ يقول: "لكل نبيٍّ حَوَاريٌّ، وإنَّ حَوَارِيَّ الزُّبيرُ" (1).
حافظ طلحہ بابر
زر بن حبیش سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ سیدنا زبیر کا قاتل دروازے پر ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”صفیہ کے بیٹے کے قاتل کو جہنم کی آگ کی خوشخبری دے دو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور بے شک میرا حواری زبیر ہے۔““
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسنٌ من أجل عاصم - وهو ابن أبي النَّجُود - فهو صدوق حسنُ الحديث، وانظر ما قبله.
درجۂ حدیث: (1) حدیث صحیح ہے، اور یہ سند عاصم (ابن ابی النجود) کی وجہ سے "حسن" ہے، وہ صدوق اور حسن الحدیث ہیں۔ پچھلی تخریج دیکھیے۔
وأخرجه أحمد 2/ (799) عن عفان بن مسلم، و (813) عن يونس بن محمد المؤدِّب، كلاهما عن حماد بن سلمة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے احمد 2/ (799) نے عفان بن مسلم سے، اور (813) نے یونس بن محمد المؤدب سے، دونوں نے حماد بن سلمہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد (680) من طريق شيبان بن عبد الرحمن النَّحْوي، وأحمد (681)، والترمذي (3744) من طريق زائدة بن قدامة، كلاهما عن عاصم بن أبي النَّجُود، به.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (680) نے شیبان بن عبد الرحمن النحوی کے طریق سے، اور احمد (681) و ترمذی (3744) نے زائدہ بن قدامہ کے طریق سے، دونوں نے عاصم بن ابی النجود سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5678 سے ماخوذ ہے۔