حدیث نمبر: 5669
أخبرنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حَدَّثَنَا الحسَن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحُسين ابن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر، عن شُيوخه، قالوا: خرج الزُّبير يوم الجَمَل، وذلك يوم الخميس لعشرٍ خَلَون من جُمادى الآخِرة من هذه السنة، بعد الوَقْعة على فَرَس يقال له: ذو الخِمار، منطلقًا نحو المدينة، فقُتل بوادي السِّباع، ودُفِن هناك، وذُكِر عن عُروة بن الزُّبَير أنه قال: قُتل أبي يومَ الجَمَل، وقد زاد على الستين أربعَ سنينَ (1).
حافظ طلحہ بابر

محمد بن عمر اپنے شیوخ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جنگِ جمل کے دن، جو کہ اس سال 10 جمادی الآخر بروز جمعرات کا دن تھا، معرکے کے بعد ”ذو الخمار“ نامی گھوڑے پر سوار ہو کر مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوئے، پس وہ وادیِ سباع میں شہید کیے گئے اور وہیں دفن ہوئے، اور سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: میرے والد جنگِ جمل کے دن شہید ہوئے اور ان کی عمر ساٹھ سال سے چار سال زائد (یعنی 64 سال) تھی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5669
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5669] [ترقيم الشركة 5616]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وانظر "طبقات ابن سعد" 3/ 103 - 104.
حوالہ / مصدر: (1) مزید دیکھیے "طبقات ابن سعد" 3/ 103 - 104۔
وقول عروة الذي في آخره أسنده ابن سعد 3/ 105 عن محمد بن عمر الواقدي، عن عُبيد الله بن عروة بن الزبير، عن أخيه عَبد الله بن عروة، عن عروة.
حوالہ / مصدر: اور عروہ کا وہ قول جو آخر میں ہے، اسے ابن سعد 3/ 105 نے محمد بن عمر الواقدی سے، انہوں نے عبید اللہ بن عروہ بن زبیر سے، انہوں نے اپنے بھائی عبد اللہ بن عروہ سے اور انہوں نے عروہ سے مسنداً روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5669 سے ماخوذ ہے۔