حدیث نمبر: 56
حدثنا أبو النَّضْر الفقيه وأبو الحسن العَنَزي (1) قالا: حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارِمي. وحدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الفضل بن محمد بن المسيَّب. وحدثنا علي بن حَمْشاذَ، حدثنا عُبيد بن عبد الواحد؛ قالوا: حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا نافع بن يزيد، حدثنا ابنُ الهادِ، أنَّ سعيد بن أبي سعيد حدَّثه، أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ: "إذا زنى العبدُ خرجَ منه الإيمانُ، فكان كالظُّلَّةِ، فإذا انقَلَعَ منها، رجعَ إليه الإيمان" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فقد احتجَّا برواته. وله شاهد على شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 56 - على شرطهما
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب بندہ زنا کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل جاتا ہے اور اس کے سر پر سائبان کی طرح (معلق) ہو جاتا ہے، پھر جب وہ اس (فعل) سے الگ ہوتا ہے تو ایمان اس کی طرف لوٹ آتا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے اس کے تمام راویوں سے احتجاج کیا ہے۔ اس کا ایک شاہد امام مسلم کی شرط پر بھی موجود ہے:

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإيمان / حدیث: 56
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، ابن الهاد: هو يزيد بن عبد الله بن الهاد» [ترقيم الرساله 56] [ترقيم الشركة 56] [ترقيم العلميه 56]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) تحرَّف في (ز) و (ص) إلى: الحيري، وقد تكرر عند المصنف في بضعة عشر موضعًا على الصواب، واسمه: أحمد بن محمد.
فنی نکتہ / علّت: (1) نسخہ (ز) اور (ص) میں یہ نام تحریف ہو کر "الحیری" بن گیا ہے، حالانکہ مصنف کے ہاں دسیوں مقامات پر یہ درست آیا ہے، اور ان کا نام "احمد بن محمد" ہے۔
(2) إسناده صحيح. ابن الهاد: هو يزيد بن عبد الله بن الهاد.
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند "صحیح" ہے۔ ابن الہاد سے مراد "یزید بن عبد اللہ بن الہاد" ہیں۔
وأخرجه أبو داود (4690) عن إسحاق بن سويد الرَّملي، عن سعيد بن أبي مريم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابو داود (4690) نے اسحاق بن سوید الرملی عن سعید بن ابی مریم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 56 سے ماخوذ ہے۔