المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
مَنَاقِبُ الْمِقْدَادِ بْنِ عَمْرٍو الْكِنْدِيُّ وَهُوَ الَّذِي قِيلَ لَهُ ابْنُ الْأَسْوَدِ باب: سیدنا مقداد بن عمرو کندی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان، جنہیں ابنِ اسود بھی کہا جاتا تھا
حدیث نمبر: 5570
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا التُّسْتَري، حَدَّثَنَا شَبَابٌ العُصْفُري، قال: قال ابن إسحاق: نُسِب المقدادُ إلى الأسود بن عبد يَغُوثَ بن وهبِ بن عبد مَناف بن زُهْرة لأنَّهُ تَبنّاه، ويقال: إلى الأسود بن أبي قَيس بن عبد مَناف بن زُهْرة (2).
حافظ طلحہ بابر
شباب عصفری بیان کرتے ہیں کہ ابن اسحاق نے کہا: مقداد رضی اللہ عنہ کی نسبت اسود بن عبد یغوث بن وہب بن عبدمناف بن زہرہ کی طرف اس لیے کی جاتی ہے کیونکہ اس نے انہیں اپنا منہ بولا بیٹا (متبنیٰ) بنا لیا تھا۔ اور ایک قول کے مطابق ان کی نسبت اسود بن ابی قیس بن عبدمناف بن زہرہ کی طرف کی جاتی ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) وهو في "الطبقات" لخليفة بن خياط ص 16 - 17.
حوالہ / مصدر: یہ خلیفہ بن خیاط کی "الطبقات" (ص 16-17) میں بھی موجود ہے۔
حوالہ / مصدر: یہ خلیفہ بن خیاط کی "الطبقات" (ص 16-17) میں بھی موجود ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5570 سے ماخوذ ہے۔