حدیث نمبر: 5569
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة، حَدَّثَنَا أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسْوَد، عن عُروة، في تسمية من شهد بدرًا مع رسول الله ﷺ من بني زُهْرة، ومن حُلفائهم: المِقدادُ بن عَمرو (1).
حافظ طلحہ بابر

عروہ سے بنو زہرہ اور ان کے حلیفوں میں سے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کرنے والوں کے ناموں کے بارے میں مروی ہے کہ ان میں مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5569
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5569] [ترقيم الشركة 5523]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وأخرجه الطبراني في "الكبير" 20 / (552) عن أبي عُلَاثة محمد بن عمرو بن خالد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے طبرانی نے "المعجم الكبير" (20/ 552) میں ابو علاثہ محمد بن عمرو بن خالد کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن عساكر 60/ 158 من طريق الوليد بن مسلم، عن ابن لَهِيعة.
حوالہ / مصدر: اسے ابن عساکر (60/ 158) نے ولید بن مسلم کے واسطے سے ابن لہیعہ سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5569 سے ماخوذ ہے۔