حدیث نمبر: 5416
حدَّثنا محمد بن المُؤمَّل، حدَّثنا الفضل بن محمد، حدَّثنا أحمد بن حنبل، حدَّثنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد، قال: مات عبدُ الرحمن بن عوف لِتسعٍ من سِنيِّ عثمان، وصلَّى عليه عثمانُ، وكان قد بلغ خمسًا وسبعين سنةً (3).
حافظ طلحہ بابر

یعقوب بن ابراہیم بن سعد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی وفات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے نویں سال ہوئی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور اس وقت ان کی عمر پچھتر سال تھی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5416
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5416] [ترقيم الشركة 5371]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) وأخرجه البخاري في "تاريخه الكبير" 5/ 240، وابن عساكر 35/ 242 و 305 من طريقين عن أحمد بن حنبل، دون قوله: وصلَّى عليه عثمان.
حوالہ / مصدر: (3) اور اسے امام بخاری نے اپنی "تاریخ کبیر" (5/ 240) میں، اور ابن عساکر (35/ 242 اور 305) نے امام احمد بن حنبل سے دو سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے۔
تفصیلِ روایت: تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: "اور عثمان (رضی اللہ عنہ) نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔"
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5416 سے ماخوذ ہے۔