المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ الْبَرَاءِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيُّ أَخِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ باب: سیدنا براء بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ کا ذکر، جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے
حدیث نمبر: 5353
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفرَج، حدثنا محمد بن عمر، قال: البراء بن مالك بن النَّضْرِ بن ضَمْضَم بن زيد بن حَرَام بن جُندُب بن عامر بن غَنْم بن عَدِي بن النَّجّار، وأمه أم سُليم بنت مِلْحان، وهو أخو أنس بن مالك لأبيه وأمّه، شهد أحُدًا والخندق والمَشاهِد كلَّها مع رسول الله ﷺ، وكان شُجاعًا له في الحرب مَكَانة (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر کہتے ہیں کہ براء بن مالک بن نضر بن ضَمضَم بن زید بن حرام بن جندب بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار (کا یہ نسب ہے)، ان کی والدہ ام سلیم بنت ملحان تھیں، وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے سگے بھائی تھے۔ انہوں نے غزوہ احد، خندق اور رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تمام غزوات میں شرکت کی، وہ انتہائی بہادر تھے اور جنگوں میں ان کا ایک خاص مقام تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وهو في "الطبقات" لابن سعد 4/ 329 و 9/ 16.
حوالہ / مصدر: (1) یہ ابن سعد کی "الطبقات" (4/ 329 اور 9/ 16) میں ہے۔
حوالہ / مصدر: (1) یہ ابن سعد کی "الطبقات" (4/ 329 اور 9/ 16) میں ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5353 سے ماخوذ ہے۔