المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْحَمْرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ باب: سیدنا عبد اللہ بن عدی بن الحمراء رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 5301
حدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم الحَرْبي حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري، قال: ومن حُلَفائهم: عبد الله بن عَدِيّ بن الحَمْراء الزُّهْري، وأمُّه: ابنة شَرِيق بن عمرو بن وهب بن شَرِيق، وكنية عبد الله بن عَدِيٍّ: أبو عَمرو (2).
حافظ طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں کہ بنو زہرہ کے حلیفوں میں عبداللہ بن عدی بن الحمراء زہری بھی شامل ہیں، ان کی والدہ شریق بن عمرو بن وہب کی بیٹی تھیں اور عبداللہ بن عدی کی کنیت ابو عمرو تھی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) سيأتي نحوه من قول ابن إسحاق برقم (5937) وساق نسبه إلى ثقيف، فهو ثقفي النسب زهري الحِلْف.
حوالہ / مصدر: (2) اس جیسا قول ابن اسحاق سے نمبر (5937) پر آئے گا، جہاں انہوں نے ان کا نسب "ثقیف" تک بیان کیا ہے۔ لہذا وہ نسب کے اعتبار سے "ثقفی" ہیں اور حلف کے اعتبار سے "زہری" ہیں۔
حوالہ / مصدر: (2) اس جیسا قول ابن اسحاق سے نمبر (5937) پر آئے گا، جہاں انہوں نے ان کا نسب "ثقیف" تک بیان کیا ہے۔ لہذا وہ نسب کے اعتبار سے "ثقفی" ہیں اور حلف کے اعتبار سے "زہری" ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5301 سے ماخوذ ہے۔