المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
شرحبيل كان من أمراء الشام باب: سیدنا شرحبيل بن حسنہ رضی اللہ عنہ شام کے امیروں میں سے تھے
حدیث نمبر: 5287
أخبرنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عُمر، قال: كان شرحبيل بن حَسَنة من أصحابِ رسولِ الله ﷺ، وغزا معه غَزَواتٍ، وهو أحدُ الأمراءِ الذين عَقَدَ لهم أبو بكر الصِّدِّيق على الشام (1).
حافظ طلحہ بابر
شرحبیل بن حسنہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے تھے، انہوں نے آپ ﷺ کے ہمراہ کئی غزوات میں شرکت کی، وہ ان امرائے لشکر میں سے ایک تھے جنہیں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے شام کی فتوحات کے لیے مقرر کیا تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وهو في "الطبقات الكبرى" لابن سعد 4/ 119 عن محمد بن عمر الواقدي.
حوالہ / مصدر: (1) یہ روایت ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" (4/ 119) میں محمد بن عمر الواقدی سے مروی ہے۔
حوالہ / مصدر: (1) یہ روایت ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" (4/ 119) میں محمد بن عمر الواقدی سے مروی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5287 سے ماخوذ ہے۔