حدیث نمبر: 5263
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا شاذُّ بن الفَيّاض، حدثنا أبو قَحْذَمٍ النَّضْر بن مَعبَد، عن أبي قِلَابة، عن ابن عمر، قال: مَرّ عمرُ بمعاذِ بن جَبَل وهو يَبكي، فقال: ما يُبكِيكَ؟ فقال: حديثٌ سمعتُه من رسول الله ﷺ: "إنَّ أدنَى الرِّياء شِركٌ، وأحبَّ العَبيد إلى الله ﵎ الأتقياءُ الأخفِياءُ، الذين إذا غابُوا لم يُفتَقَدوا، وإذا شَهِدوا لم يُعرَفوا، أولئك أئمةُ الهُدى ومَصابيحُ العِلم" (1). صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5182 - أبو قحذم قال أبو حاتم لا يكتب حديثه وقال النسائي ليس بثقة
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو وہ رو رہے تھے، انہوں نے پوچھا: ”آپ کیوں رو رہے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ایک حدیث کی وجہ سے جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی: ”بیشک ادنیٰ درجہ کی ریاکاری بھی شرک ہے، اور اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے محبوب وہ بندے ہیں جو متقی اور گمنام رہنے والے ہیں، کہ جب وہ غائب ہوں تو انہیں تلاش نہ کیا جائے اور جب وہ موجود ہوں تو انہیں پہچانا نہ جائے، وہی لوگ ہدایت کے امام اور علم کے چراغ ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5263
درجۂ حدیث محدثین: حديث حسن إن شاء الله
تخریج حدیث «حديث حسن إن شاء الله، وهذا إسناد ضعيف بمرةٍ كما تقدَّم بيانه برقم (4).» [ترقيم الرساله 5263] [ترقيم الشركة 5218] [ترقيم العلميه 5182]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث حسن إن شاء الله، وهذا إسناد ضعيف بمرةٍ كما تقدَّم بيانه برقم (4).
درجۂ حدیث: (1) یہ حدیث ان شاء اللہ "حسن" ہے، لیکن یہ والی سند انتہائی ضعیف ہے جیسا کہ نمبر (4) کے تحت بیان کیا جا چکا ہے۔
وأخرجه الطبراني في "الأوسط" (4950)، وفي "الكبير" 20/ (53)، وابن عدي في "الكامل" 7/ 24، وأبو نُعيم في "حلية الأولياء" 1/ 15، وفي "معرفة الصحابة" (5959)، والقضاعي في "مسند الشهاب" (1298)، والبيهقي في "الزهد" (195) من طرق عن شادّ بن الفيّاض، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے طبرانی نے "المعجم الاوسط" (4950) اور "المعجم الکبیر" (20/ 53) میں، ابن عدی نے "الکامل" (7/ 24) میں، ابو نعیم نے "حلیۃ الاولیاء" (1/ 15) اور "معرفۃ الصحابۃ" (5959) میں، قضاعی نے "مسند الشہاب" (1298) میں، اور بیہقی نے "الزہد" (195) میں شادّ بن الفیاض سے متعدد طرق کے ساتھ اسی سند سے تخریج کیا ہے۔
وانظر ما سيأتي برقم (8131).
حوالہ / مصدر: (مزید تفصیل کے لیے) وہ دیکھیں جو آگے نمبر (8131) پر آئے گا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5263 سے ماخوذ ہے۔