حدیث نمبر: 5230
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُسْتَه، حدثنا أبو أيوب سليمان بن داود الشاذَكُوني، حدثني محمد بن عمر الواقدي، حدثنا ثَوْر بن يَزيد، عن خالد بن مَعْدان، عن مالك بن يُخامِرَ: أنه وَصَفَ أبا عُبيدة، فقال: رجلٌ نحيفٌ مَعْروقُ الوجه، خَفِيف اللحية، طُوالٌ أجْنَى (3) أثرمَ الثَّنِيّتَين (4).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5149 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر

مالک بن یخامر سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کا حلیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: وہ دبلے پتلے جسم کے مالک تھے، ان کا چہرہ ہڈیوں والا (گوشت سے خالی) تھا، داڑھی ہلکی تھی، قد لمبا تھا، تھوڑا سا آگے کی طرف جھکے ہوئے تھے اور (غزوہ احد میں رسول اللہ ﷺ کے چہرہ انور سے کڑیاں نکالنے کی وجہ سے) ان کے سامنے کے دو دانت ٹوٹے ہوئے تھے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5230
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5230] [ترقيم الشركة 5185] [ترقيم العلميه 5149]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) كذلك أُعجمت في (ز) و"تلخيص المستدرك" للذهبي، بالجيم المعجمة، وهي لغة في أجْنأ، يقال: أجنأ وأجنى، مهموزًا وغير مهموز، وهو مَن أشرف كاهِلُه على صدره؛ يعني محدودب الظَّهر، وقيل: هو الأقعس الذي في صدره انكباب إلى ظهره، يعني معكوس المعنى السابق.
نوٹ / توضیح: (3) نسخہ (ز) اور ذہبی کی "تلخیص" میں یہ لفظ "ج" (جیم معجمہ) کے ساتھ (اجنأ) ہے۔ یہ "أجنأ" اور "أجنى" (ہمزہ اور بغیر ہمزہ دونوں طرح) استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے وہ شخص جس کے کندھے اس کے سینے پر جھکے ہوئے ہوں (کبڑا)، یا وہ جس کا سینہ کمر کی طرف دھنسا ہوا ہو (پہلے معنی کا الٹ)۔
(4) وهو عند ابن سعد في "طبقاته الكبرى" 3/ 383 و 9/ 388 عن محمد بن عمر الواقدي، به، ومن طريق ابن سعد أخرجه ابن عساكر 25/ 444.
حوالہ / مصدر: (4) یہ ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" [3/ 383 اور 9/ 388] میں محمد بن عمر الواقدی سے اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن سعد کے طریق سے ابن عساکر [25/ 444] نے روایت کیا ہے۔
ومَعْروق الوجه: قليل لحم الوجه.
نوٹ / توضیح: "مَعْروق الوجه" سے مراد وہ شخص ہے جس کے چہرے پر گوشت کم ہو۔
والأثْرمُ: مكسور السّنّ من أصله، أو انكسار سنٍّ من الأسنان المقدَّمة مثل الثنايا والرَّباعيات، أو هو خاصٌّ بالثنيَّة.
نوٹ / توضیح: "الأثْرمُ": وہ شخص جس کا دانت جڑ سے ٹوٹ گیا ہو، یا سامنے کے دانتوں (جیسے ثنایا اور رباعیات) میں سے کوئی دانت ٹوٹ گیا ہو، یا یہ خاص طور پر "ثنیہ" (سامنے کے دو بڑے دانت) ٹوٹنے کے لیے بولا جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5230 سے ماخوذ ہے۔