حدیث نمبر: 5182
أخبرنا محمد بن علي الصَّنْعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبَّاد، أخبرنا عبد الرزاق، عن مَعمَر، عن قَتَادة، قال: أقامَ سعدُ بنُ عُبادة لا يَبُول، ثم رَجَع، فقال: إني لأجِدُ في ظَهْري شيئًا، فلم يَلبَث أن مات، فناحَتِ الجنُّ فقالوا: نحن قَتلْنا سيِّدَ ال … خَزرجِ سَعْدَ بنَ عُبادَهُ ورَمَيناهُ بسَهْمي … نِ فلم نُخطِ فُؤادَهُ (1)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5103 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
حافظ طلحہ بابر

قتادہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر جب وہ واپس آئے تو کہنے لگے: ”میں اپنی کمر میں کچھ (تکلیف) محسوس کر رہا ہوں“، پھر وہ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ فوت ہو گئے، تو جنات نے نوحہ کرتے ہوئے کہا: ”ہم نے قبیلہ خزرج کے سردار سعد بن عبادہ کو قتل کر دیا اور ہم نے انہیں دو ایسے تیر مارے جنہوں نے ان کے دل کا نشانہ خطا نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5182
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لإرساله
تخریج حدیث «إسناده ضعيف لإرساله، فإنَّ قتادة» [ترقيم الرساله 5182] [ترقيم الشركة 5137] [ترقيم العلميه 5103]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف لإرساله، فإنَّ قتادة - وهو ابن دِعامَة - لم يُدرك زمن وفاة سعد بن عُبادة.
درجۂ حدیث: (1) یہ سند "ارسال" (مرسل ہونے) کی وجہ سے ضعیف ہے، کیونکہ قتادہ (ابن دعامہ) نے سعد بن عبادہ کی وفات کا زمانہ نہیں پایا۔
وهو في "جامع معمر" (20931). وفي "مصنف عبد الرزاق" (6778).
حوالہ / مصدر: یہ "جامع معمر" (20931) اور "مصنف عبدالرزاق" (6778) میں موجود ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5182 سے ماخوذ ہے۔