المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
رُجُوعُ خَالِدٍ وَإِخْوَتِهِ عَنْ أَعْمَالِهِمْ بَعْدَ وَفَاةِ النَّبِيِّ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد سیدنا خالد رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائیوں کا اپنے عہدوں سے واپس آ جانا
حدیث نمبر: 5164
أخبرني أبو نُعيم محمد بن عبد الرحمن الغِفاري بمَرُو، حدثنا عَبْدان بن محمد بن عيسى الحافظ، سمعت عبد الله بن مُسلم يَذكُر عن أبي اليَقْظان وغيره: أنَّ خالد بن سعيد بن العاص أسلمَ قبلَ أبي بكر الصِّدّيق (1). هذا وهمٌ من قائله، فقد قدّمتُ الروايةَ أنَّ أبا بكر هو الذي دَعَاه إلى الإسلامِ حتى أسلمَ (2).
حافظ طلحہ بابر
ابویقظان وغیرہ سے مروی ہے کہ سیدنا خالد بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے پہلے اسلام لائے تھے۔ (امام حاکم فرماتے ہیں:) یہ کہنے والے کا وہم ہے، کیونکہ میں پہلے یہ روایت پیش کر چکا ہوں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ہی انہیں اسلام کی دعوت دی تھی جس کے نتیجے میں وہ ایمان لائے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف منكر لضعف أبي اليقظان - وهو عثمان بن عمير البَجَلي - ثم هو مُعضَل لأنَّ أبا اليقظان من تبع الأتباع، وعبد الله بن مسلم - وهو ابن قُتيبة الدِّينَورِي - لم يدرك أبا اليقظان، إنما يروي عنه بواسطةٍ أو نقلًا عن كتاب أبي اليقظان.
درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "ضعیف منکر" ہے، جس کی وجہ "ابو الیقظان" (عثمان بن عمیر البجلی) کا ضعف ہے۔
فنی نکتہ / علّت: پھر یہ "معضل" بھی ہے کیونکہ ابو الیقظان تبع تابعین میں سے ہیں۔ اور "عبداللہ بن مسلم" (ابن قتیبہ الدینوری) نے ابو الیقظان کو نہیں پایا، وہ ان سے کسی واسطے کے ذریعے یا ابو الیقظان کی کتاب سے نقل کرتے ہوئے روایت کرتے ہیں۔
(2) يعني الرواية المتقدمة برقم (5160).
نوٹ / توضیح: (2) یعنی وہ روایت جو نمبر (5160) پر گزر چکی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5164 سے ماخوذ ہے۔