حدیث نمبر: 5117
أخبرني أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن زكريا التُّستَري، حدثنا خَليفة بن خَيّاط العُصفُري، قال: مات أبو كَبْشةَ مولى رسولِ الله ﷺ سنةَ ثلاثَ عشرةَ (1).
حافظ طلحہ بابر

خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ کی وفات سن 13 ہجری میں ہوئی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5117
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5117] [ترقيم الشركة 5076]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) كذا وقع في نسخنا الخطية، وهو خطأ، فقد جاء هذا الخبر في "تاريخ خليفة بن خياط" ص 156 وفيه تأريخ وفاة أبي كبشة سنة ثلاث وعشرين، وكذلك رواه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 4/ 298 من طريق أبي الحسن أحمد بن عمران بن موسى الأُشناني، عن موسى بن زكريا التُّستَري، عن خليفة.
تصحیحِ متن: ہمارے قلمی نسخوں میں ایسا ہی لکھا ہے، جو کہ غلطی ہے۔ کیونکہ یہ خبر "تاریخ خلیفہ بن خیاط" (صفحہ 156) میں موجود ہے اور وہاں ابو کبشہ کی وفات کی تاریخ سن 23 ہجری لکھی ہے۔ اسی طرح ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" (4/298) میں ابو الحسن احمد بن عمران بن موسیٰ الاشنانی عن موسیٰ بن زکریا التستری عن خلیفہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5117 سے ماخوذ ہے۔