حدیث نمبر: 5077
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بشر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سُفيان، عن عبد الملك بن نَوفل بن مُساحِق، قال: كان ابن عمر خامسَ خمسةِ رُفْقةٍ في غَزاةِ مُسَيلِمةَ فقُتِلُوا غيرَه، قُتِلَ زيد بن الخَطَّاب وعبد الله بن مَخْرمةَ واثنان آخران (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5007 - حذفه الذهبي من التلخيص
حافظ طلحہ بابر

عبدالملک بن نوفل بن مساحق سے روایت ہے کہ جنگِ مسیلمہ کے موقع پر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پانچ ساتھیوں کی ایک ٹولی میں شامل تھے جن میں سے ان کے علاوہ باقی سب شہید ہو گئے، ان میں سیدنا زید بن خطاب، سیدنا عبداللہ بن مخرمہ اور دو دیگر افراد شہید ہوئے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5077
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات، وهو مرسل.
تخریج حدیث «رجاله ثقات، وهو مرسل.» [ترقيم الرساله 5077] [ترقيم الشركة 5039] [ترقيم العلميه 5007]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) رجاله ثقات، وهو مرسل.
درجۂ حدیث: اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، مگر یہ روایت "مرسل" ہے۔
وروى ابن إسحاق عند ابن هشام في "السيرة النبوية" 2/ 72، وابن عساكر 62/ 417، وابن الأثير في "أسد الغابة" 3/ 664 من حديث ابن عمر نفسه قال: سمعتُ صارخًا يصرخ يوم اليمامة: قتَله العبدُ الأسودُ. يعني قتل مُسيلمةَ العبدُ الأسودُ، أي: وحشيُّ بن حرب. وإسناده حسنٌ.
حوالہ / مصدر: ابن اسحاق نے (ابن ہشام کی "سیرت النبویہ" 2/ 72 میں)، ابن عساکر (62/ 417) اور ابن اثیر نے "اسد الغابہ" (3/ 664) میں خود حضرت عبداللہ بن عمرؓ کی حدیث سے روایت کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: "میں نے یمامہ کے دن ایک پکارنے والے کو سنا جو کہہ رہا تھا: اسے کالے غلام نے قتل کر دیا ہے۔" یعنی مسیلمہ کذاب کو کالے غلام (وحشی بن حرب) نے قتل کیا۔
درجۂ حدیث: اس کی سند "حسن" ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5077 سے ماخوذ ہے۔